سندھ سے بلوچستان، اب پنجاب ، صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان کا پھر تبادلہ 

سندھ سے بلوچستان، اب پنجاب ، صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان کا پھر تبادلہ 
سورس: File

اسلام آباد : اعجاز چوہان کا ایک ماہ میں دوسری مرتبہ تبادلہ ہوا ہے۔ وسط دسمبر میں ان کا سندھ سے بلوچستان سے تبادلہ کیا گیا تھا جبکہ اب ان کا بلوچستان سے پنجاب تبادلہ کردیا گیا ہے۔ 

نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں تقرریاں اور تبادلے ہوئے ہیں۔ پنجاب اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنر ز تبدیل کردیے گئے ہیں۔ 

 صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب   کو ڈی جی الیکشن ونگ تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈی جی فرید آفریدی کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کر دیا گیا۔ 

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز چوہاُن  کو  الیکشن  کمشنر پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ بلوچستان سے پہلے اعجاز چوہان سندھ کے الیکشن کمشنر تھے انہیں ایم کیو ایم کی شکایت پر تبدیل کیا گیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں