واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے بورڈ آف پیس کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے نام جلد جاری کیے جائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے غزہ کی انتظامیہ کے لیے ایک فلسطینی ٹیکنوکریٹک کمیٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد غزہ میں مؤثر نظم و نسق اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
دوسری جانب داخلی امور پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ منیسوٹا میں فوج تعینات کرنے کے لیے ’محدود بغاوت کا ایکٹ‘ نافذ کر سکتے ہیں۔ ان کا الزام تھا کہ بعض کرپٹ ریاستی رہنما قانون پر عمل درآمد نہیں کر رہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ سیاستدانوں اور تمام سرکاری عہدیداروں کو وفاقی کارروائی کے ذریعے بدانتظامی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔