Get Alerts

ایرانی مندوب کا سلامتی کونسل میں سخت ردِعمل، ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید

ایرانی مندوب کا سلامتی کونسل میں سخت ردِعمل، ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید

نیویارک :سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مندوب غلام حسین درزی نے ٹرمپ انتظامیہ کو ’’امریکی رجیم‘‘ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا کسی قسم کی کشیدگی یا تصادم کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم اگر جارحیت مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ یہ کوئی دھمکی نہیں بلکہ حقائق پر مبنی بیان ہے، اور اس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری غیرقانونی اقدامات کا آغاز کرنے والوں پر عائد ہوگی۔ انہوں نے ایران سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کو امریکا کے لیے شرمناک اقدام قرار دیا۔

غلام حسین درزی نے الزام عائد کیا کہ ایرانی سول سوسائٹی کے نمائندوں کے نام پر امریکی اور اسرائیلی ایجنڈا پیش کیا گیا، جبکہ ایرانی اہلکاروں نے شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔

ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ امریکی مندوب نے اجلاس کے دوران جھوٹ اور غلط بیانی کا سہارا لیا۔

ٹیگز: