اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف نے قومی پیغام امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی بہادار افواج نے دشمن کو ایسا سبق دیا جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔
انہوں نے دہشتگردی کو آج کے سب سے بڑے چیلنج کے طور پر بیان کیا اور قومی پیغام امن کمیٹی کے ارکان کے کردار کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
اجلاس میں کمیٹی کے ارکان نے امن کے فروغ کے لیے اپنی کوششوں کا جائزہ لیا اور جاری اقدامات کو سراہا۔