Get Alerts

چاہ بہار سے بھارت کی دستبرداری، ایران کے ساتھ تعلقات میں منافقت بے نقاب

 چاہ بہار سے بھارت کی دستبرداری، ایران کے ساتھ تعلقات میں منافقت بے نقاب

اسلام آباد :بھارت نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ سے دستبرداری اختیار کر کے اپنے تعلقات میں دوغلی پالیسی کا ثبوت دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا پورٹس گلوبل لمیٹڈ کے بورڈ کے تمام سرکاری نامزد ڈائریکٹرز نے استعفیٰ دے دیا اور کمپنی کی ویب سائٹ بند کر دی گئی تاکہ امریکی پابندیوں کے اثرات سے بچا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت نے بظاہر چاہ بہار بندرگاہ سرمایہ کاری کے لیے حاصل کی تھی، لیکن دراصل یہ بندرگاہ مذموم مقاصد اور خفیہ سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی ممکنہ سرگرمیاں بھی اس بندرگاہ کے ذریعے جاری تھیں۔

ایران۔اسرائیل جھڑپ کے بعد ایرانی حکام بندرگاہ اور یہاں ہونے والی سازشوں پر پہلے ہی الرٹ ہو چکے تھے۔ ماہرین کے مطابق بھارت نے ایران کے ساتھ طویل مدتی وعدے اور اصولوں پر مبنی تعلقات کو صرف اپنے مفادات کے لیے نظر انداز کر دیا، جس سے بھارت کی متوازن خارجہ پالیسی کا جھوٹا ڈھونگ دوبارہ بے نقاب ہوا۔

ٹیگز: