Get Alerts

گلگت بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں، پنجاب میں برفباری اور بارش کا امکان

گلگت بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں، پنجاب میں برفباری اور بارش کا امکان

گلگت:گلگت بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جہاں سکردو سمیت مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت آئندہ ہفتے مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

اسی دوران پنجاب میں آج سے مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہوگا، جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 20 سے 23 جنوری کے دوران مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری متوقع ہے، جبکہ لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاط برتنے اور موسم کی شدت کے پیش نظر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: