کرپشن الزامات پر ایرانی صدر حسن روحانی کے بھائی کو گرفتارکر لیا گیا

کرپشن الزامات پر ایرانی صدر حسن روحانی کے بھائی کو گرفتارکر لیا گیا

تہران :ایرانی صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو کرپشن کے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف ثبوت جمع کرنے کے لئے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ایران کے عدالتی ترجمان غلام حسین محسینی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون سے مالی بدعنوانی سمیت مختلف تحقیقات کی جارہی ہیں۔ حسین فریدون کو سرکاری انشورنس کمپنی میں بدعنوانی کے اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے حراست میں لیا گیاجبکہ حسین فریدون نے مالی بدعنوانی اور اس قسم کے دیگر الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.