نواز شریف نے ریفرنسز کی منتقلی کی اپیل مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

نواز شریف نے ریفرنسز کی منتقلی کی اپیل مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا
کیپشن: قانون کا تقاضا ہے کہ دیگر ریفرنسز کسی اور عدالت کو منتقل کیے جائیں، درخواستگزار۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نواز شریف نے العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی دوسری عدالت میں منتقلی کی درخواست مسترد کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں اس عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے فلیگ شپ اور العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: زرداری اور فریال کو دی گئی سہولت نواز شریف کو بھی دی جائے، پرویز رشید

نوازشریف نے درخواست میں دونوں ریفرنسز کی سماعت دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔

خواجہ حارث کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جےآئی ٹی رپورٹ اور گلف اسٹیل ملز سے متعلق عدالت اپنا فیصلہ سنا چکی ہے جب کہ دیگر دو ریفرنسز میں بھی یہ چیزیں مشترکہ ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کے جج ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کا فیصلہ سنا چکے ہیں اس لیے قانون کا تقاضا ہے کہ دیگر ریفرنسز کسی اور عدالت کو منتقل کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز نے قید میں تیسری رات گزاری، جیل کا دورہ

واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں قید ہیں جب کہ تینوں کی جانب سے احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جا چکا ہے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں