ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کا معاملہ ، آج سپریم کورٹ میں سماعت ہو گی

ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کا معاملہ ، آج سپریم کورٹ میں سماعت ہو گی
کیپشن: Image Source: Supreme Court Web File Photo

اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کی تحقیقات کے لیے دائر تین درخواستوں کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔

 

تفصیلات کے مطابق، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ دائر درخواستوں میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، جج ارشد ملک، پیمرا اور حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ مبینہ ویڈیو کے ذریعے عدلیہ کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی، سپریم کورٹ معاملے کی تحقیقات کرے۔

 

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سماعت کے موقع پر کورٹ روم نمبر 1 میں داخلے کے لئے ایس پی سیکیورٹی خصوصی پاسز جاری کریں گے جبکہ کمرہ عدالت میں صرف درخواست گزاروں اور ان کے وکلا کو داخلے کی اجازت ہوگی۔