Get Alerts

پاکستان بار کونسل کا ارسلان افتخار کیخلاف تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب کو خط

پاکستان بار کونسل کا ارسلان افتخار کیخلاف تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب کو خط
کیپشن: Image Source: Zubair Hanif ‏ Twitter Account

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے ارسلان افتخار پر کرپشن کیس کی تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق، پاکستان بار کونسل نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے بیٹے ارسلان افتخار پر کرپشن کیس کی تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا۔

 

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ارسلان افتخار پر کرپشن کیس کی تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب کو خط لکھا گیا ہے۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ارسلان افتخار کیخلاف کارروائی کے لیے سپریم کورٹ نے نیب کو احکامات جاری کیے جبکہ ان کی جانب سے نظر ثانی اپیل بھی واپس لے لی گئی تھی۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود نیب نے ارسلان افتخار کیخلاف تفتیش نہیں کی، احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے نیب کو سابق چیف جسٹس کے بیٹے کیخلاف کاروائی کرنی چاہیے۔