کورونا کیسز میں کمی ، ایفل ٹاور کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

کورونا کیسز میں کمی ، ایفل ٹاور کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا
سورس: فائل فوٹو

پیرس : ایفل ٹاور کو آج سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد 9 مہینوں کے لیے بند کیا گیا جو سب سے زیادہ عرصہ ہے۔ 

خلیج ٹائمز کے مطابق آئرن لیڈی کے باقیات اب دوبارہ سے معمول کی جانب لوٹے گی۔ کورونا وائرس کی صورت حال میں بہتری کے بعد اس 300 میٹر کے شاہ کار کو 9 مہینوں بعد کھولا گیا ہے۔ 

روزمرہ سیاحوں کی تعداد کو 13000 تک محدود کیا گیا ہے تاہم سیاحوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عملے کی جانب سے حفاظتی اقدامات کی یقین دہانی کے بعد سے ایفل ٹاور کو کھول دیا گیا ہے۔ 

توقع کی جاری ہے کہ آدھے سیاح جو ٹاور کو دیکھنے آئیں گے فرانسیسی ہوں گے جبکہ باقیوں میں اطالوی ، اسپانوی زیادہ مقدار ہوں گے۔