گال ٹیسٹ سے محمد رضوان آؤٹ، سرفراز ان، میری پہلی چوائس سرفراز ہیں، ضروری نہیں جو نائب کپتان ہو وہ ٹیم میں بھی ہو: بابر اعظم

گال ٹیسٹ سے محمد رضوان آؤٹ، سرفراز ان، میری پہلی چوائس سرفراز ہیں، ضروری نہیں جو نائب کپتان ہو وہ ٹیم میں بھی ہو: بابر اعظم

گال: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن بارش کے باعث رکنے والا کھیل دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ پاکستانی ٹیم سے نائب کپتان محمد رضوان کو باہر کیا گیا ہے ان کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف سری لنکا نے 5.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 18 رنز بنائے جس کے بعد بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا۔ 

پاکستان کے خلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری تھی جب نشان مدوشکا کو 4 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا تھا۔ اس وکٹ کے ساتھ شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔

پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شان مسعود، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، نعمان علی، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔محمد رضوان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ دورہ پر روانی سے قبل کپتان بابر اعظم نے کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ میری پہلی چوائس سرفراز احمد ہیں اور ضروری نہیں کہ جو نائب کپتان ہو وہ پلیئنگ الیون میں بھی شامل ہو۔ 

مصنف کے بارے میں