اسپتال عملے کی غفلت کے باعث نومولود بچی اغواء

 اسپتال عملے کی غفلت کے باعث نومولود بچی اغواء
سورس: File

راولپنڈی: بینظیر بھٹو اسپتال عملے کی سنگین غفلت کے باعث نومولود بچی اغواء  ہو گئی۔ تھانہ وارث خان پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی.

 ذرائع کے مطابق  گزشتہ روز رسیداں کے رہائشی ظفر کی بیٹی کے ہاں یہ بچی پیدا ہوئی تھی۔ بچی کو چلڈرن وارڈ کی نرسری سے مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔ 

تھانہ وارث خان پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ آخری مرتبہ جب بچی کو دیکھنے گیا تو گارڈ اور آیا نے دیکھنے تک نہیں دیا۔ 

اسپتال انتظامیہ کا موقف اپنایا گیا ہے کہ بچی اغواء نہیں ہوئی بلکہ غلطی سے دوسری فیملی اسے لے گئی ہے۔  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  بچی کوتلہ گنگ کی فیملی لے گئی تھی اور اُنکی اپنی بچی اسپتال میں ہی موجود ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے مزید کہا کہ  غفلت کی مرتکب نرس کیخلاف قانونی و محکمانہ کاروائی کی جائیگی۔  

مصنف کے بارے میں