سپین: لاپالما کے جنگلات کی آگ بے قابوہوگئی، ہزاروں افراد کاا نخلا

سپین: لاپالما کے جنگلات کی آگ بے قابوہوگئی، ہزاروں افراد کاا نخلا

سپین:سپین کے جزیرے لاپالما کے جنگلات کی آگ بے قابو ہو گئی ہے اور ہزاروں افراد کا انخلا ہوگیا ہے۔سپین کے جزیرے  لاپالما کے جنگلات کی آگ بے قابو ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد کو گھروں کو چھوڑنا پڑگیااور ہزاروں افراد نے انخلا کیا۔ 

 ہسپانوی حکام کے مطابق آگ پھیلنے سے 13 مکانات تباہ ہو گئے ہیں  جبکہ لاپالما کے دیہات سے 4 ہزار افراد نے انخلاء کیا ہے۔

ہسپانوی حکام نے بتایا ہے کہ 300 فائر فائٹرز، طیارے اور ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ہسپانوی حکام کا مزید کہنا ہے کہ آگ سے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار ایکڑ سےزائد کا رقبہ متاثر ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں