کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر شاندار تیزی دیکھی گئی، اور ہنڈرڈ انڈیکس 1,000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 37 ہزار 18 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کے مثبت آغاز نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ کا اختتام منفی انداز میں ہوا تھا، جہاں انڈیکس 562 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 35 ہزار 939 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔