Get Alerts

لبنان کے مرکزی بینک نے حزب اللہ کے مالی ادارے ’القرض الحسن‘ پر مکمل پابندی عائد کر دی

لبنان کے مرکزی بینک نے حزب اللہ کے مالی ادارے ’القرض الحسن‘ پر مکمل پابندی عائد کر دی

بیروت : لبنان کے مرکزی بینک نے حزب اللہ کے مالیاتی ادارے القرض الحسن پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ اب ملک کے تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس ادارے سے کسی بھی قسم کے مالیاتی معاملات میں شامل نہ ہوں۔

القرض الحسن 1983 میں قائم ہوا تھا اور اسے حزب اللہ کا اہم مالیاتی ادارہ سمجھا جاتا ہے جو خود کو فلاحی تنظیم کے طور پر پیش کرتا ہے۔ تاہم، امریکہ نے 2007 سے اس پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور اسرائیل اسے حزب اللہ کا خفیہ مالیاتی نیٹ ورک مانتا ہے جو تنظیم کو فنڈز فراہم کرتا ہے۔

لبنان اس وقت شدید معاشی بحران سے دوچار ہے اور یورپی کمیشن نے اسے منی لانڈرنگ کے خطرناک ممالک میں شامل کیا ہوا ہے۔ عالمی مالیاتی نگرانی ادارہ فیٹف نے لبنان کو گرے لسٹ میں رکھا ہوا ہے۔

لبنان کے مرکزی بینک کا یہ فیصلہ عالمی دباؤ اور مالیاتی شفافیت کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پابندی کے اعلان سے ایک دن قبل اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے مختلف اسلحہ ذخیرہ کرنے والے مقامات اور تربیتی کیمپس پر فضائی حملے کیے جن میں 12 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 5 حزب اللہ کے جنگجو شامل تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اسرائیل نے القرض الحسن کی متعدد شاخوں کو بھی فضائی حملوں میں تباہ کیا تھا۔

ٹیگز: