Get Alerts

ایران سے بات چیت میں جلدی نہیں ، صدر ٹرمپ

 ایران سے بات چیت میں جلدی نہیں ، صدر ٹرمپ

واشنگٹن :  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور ایران سے بات چیت کرنے کی کوئی جلدی نہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات تب ہی ہوں گے جب ایران اپنی یورینیم افزودگی روک دے گا، تاہم ایران نے اس شرط کو مسترد کرتے ہوئے اپنے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے حق پر زور دیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ روس-یوکرین جنگ بائیڈن انتظامیہ کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے شروع ہوئی ہے اور اگر 50 دن کے اندر دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ روس کے تمام تجارتی شراکت داروں پر 100 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کر دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کر دیا گیا ہے اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن امن کے دعوے پر پورا نہیں اترے۔

مزید برآں، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روکائی ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات میں اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے رکاوٹیں پیدا ہوئیں، تاہم اب جنگ کے اختتام کے بعد بات چیت کی بحالی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

ٹیگز: