Get Alerts

پاکستان میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نیا طریقہ، امریکی ماڈل اختیار کرنے کا اعلان

پاکستان میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نیا طریقہ، امریکی ماڈل اختیار کرنے کا اعلان

اسلام آباد:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے روایتی طریقہ کار کو تبدیل کرتے ہوئے جدید امریکی ماڈل اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس نظام کا آغاز اسلام آباد سے کر دیا گیا ہے اور اس بارے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی ایکسائز اسلام آباد کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب گاڑی کی رجسٹریشن پر جو نمبر پلیٹ جاری ہو گی، وہ گاڑی کے بجائے مالک کے نام سے منسلک رہے گی۔ اگر گاڑی کسی دوسرے شخص کو منتقل کی جاتی ہے تو اسے نیا رجسٹریشن نمبر جاری کیا جائے گا۔

مزید یہ کہ، پرانا مالک اپنی ملکیتی نمبر پلیٹ ایک سال تک استعمال کے بغیر محفوظ رکھ سکے گا، تاہم ایک سال بعد غیر استعمال شدہ نمبر منسوخ کر دیا جائے گا۔ فروخت کی صورت میں، مالک پر لازم ہو گا کہ وہ پرانی نمبر پلیٹ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو واپس کرے۔

ٹیگز: