Get Alerts

سیکیورٹی فورسز کا آواران میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید: آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز کا آواران میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید: آئی ایس پی آر

راولپنڈی :بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کی، جس کے دوران دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو ہدف بنایا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس آپریشن میں بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے تین شدت پسند مارے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق بھارتی حمایت یافتہ پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندستان‘ سے تھا۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 34 سالہ میجر سید رب نواز طارق شہید ہو گئے۔ وہ مظفرآباد (آزاد کشمیر) کے رہائشی تھے اور فرنٹ لائن پر اہلکاروں کی قیادت کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملکی سالمیت اور امن کو لاحق بیرونی خطرات کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
"ہمارے بہادر افسروں اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔

ٹیگز: