Get Alerts

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد عناصر کے خلاف دو کامیاب آپریشنز کیے، جن میں ردالفتنہ-3 کے تحت   فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 12 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگز: