Get Alerts

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان دہشت گردوں کا تعلق خوارج گروہ سے تھا، جو مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے اور سکیورٹی اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھے۔

ترجمان کے مطابق، آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جسے ممکنہ طور پر آئندہ حملوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے اور ریاستی سلامتی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: