Get Alerts

پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے کلی سوران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر ایک بڑی دہشتگرد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم ناکام بنا دیے۔

کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 3 گاڑیاں، 2 موٹر سائیکلیں اور ایک آئی ای ڈی ڈیوائس بھی قبضے میں لی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد مقامی آبادی کے خلاف لوٹ مار، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، جبکہ خودکش حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ٹیگز: