راولپنڈی:پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی۔ کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھا گیا تاکہ دیگر ممکنہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔