Get Alerts

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 866 پوائنٹس بڑھ گیا

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 866 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 866 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 76 ہزار 152 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 75 ہزار 285 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

ٹیگز: