لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے مزید پانچ اضلاع میں گرین بس سروس کا افتتاح کر دیا، جس کے بعد عوام کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ پانچ سال کے دوران پنجاب بھر میں پانچ ہزار گرین بسیں چلائی جائیں۔ ان کے مطابق گرین بس منصوبہ پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور پنجاب اس شعبے میں دیگر صوبوں کی قیادت کر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ جولائی کے آخر تک گوجرانوالہ، گجرات، ننکانہ، شیخوپورہ سمیت مختلف اضلاع میں 101 مزید گرین بسیں پہنچ جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ لیہ، چنیوٹ، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور مری میں گرین بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور کم خرچ سفری سہولت میسر آئے گی۔