کراچی :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا بیان واپس لیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ شہدا اور غازی کسی بھی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، کسی کے بیان سے شہدا کا رتبہ کم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے الفاظ سے شہدا کے اہل خانہ کی دل آزاری ہوئی ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ بیان واپس لینے سے مولانا فضل الرحمان کی عزت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان سے دشمنوں کو فائدہ پہنچا اور بھارت میں اسے شہ سرخیوں میں جگہ دی گئی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین عوام کے لیے رول ماڈل ہوتے ہیں، اس لیے انہیں ذمہ دارانہ گفتگو کرنی چاہیے۔