پاکستان میں ریلیز ”ٹیوب لائٹ“ کی ریلیز سے متعلق حتمی فیصلہ نہ ہوسکا

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کی نئی فلم ”ٹیوب لائٹ “ عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی تاہم دبنگ خان کی یہ فلم پاکستانی سنیماو¿ں میں ریلیز ہوگی یا نہیں اس حوالے سے فی الحال کچھ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا۔

بھارتی میڈ یا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان فلمز کے سی ای او امر بھوٹالا نے بتایا کہ بلاشبہ ٹیوب لائٹ پاکستان میں بھی ریلیز کی جائے گی تاہم ریلیز کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹیوب لائٹ کی پاکستان میں ریلیز کے حوالے سے پرامید ہیں اور اس سلسلے میں کوششیں بھی کررہے ہیں تاہم ساتھ ہی ہم پاکستان کے قوانین اور عدلیہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کا بھی احترام کرتے ہیں۔
یہ خدشات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں کہ عید کے موقع پر چونکہ پاکستان کی اپنی دو فلمیں ریلیز ہورہی ہیں لہٰذا ڈسٹری بیوٹرز اس موقع پر بھارتی فلم خاص طور پر جس میں سلمان خان موجود ہوں، اسے نمائش کے لیے پیش کرکے دیگر فلموں کا بزنس خراب نہیں کرنا چاہتے۔