Get Alerts

شاہد آفریدی کی میچ ختم ہونے سےقبل ہی بھارتی ٹیم کو جیت کی مبارک

شاہد آفریدی کی میچ ختم ہونے سےقبل ہی بھارتی ٹیم کو جیت کی مبارک
کیپشن: Image Source: Shahid Afridi Twitter Account

کراچی:  شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ختم ہونے سے پہلے ہی بھارتی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی پر نے لکھا کہ بھارت کو آج کی کامیابی مبارک ہو، بھارتی ٹیم کے اس عروج تک پہنچنے کے پیچھے آئی پی ایل کا اہم کردار ہے، آئی پی ایل نے نہ صرف باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت کی بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو دباؤمیں کھیلنے کی تکنیک سے بھی آراستہ کیا۔

دوسری طرف ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے لیکن شاہد آفریدی نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ ختم ہونے سے قبل ہی بھارتی ٹیم میچ جیتنے پرمبارکباد کا پیغام دے دیا۔