Get Alerts

بھارتی فوج کی ایل او سی پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ، شہری زخمی

بھارتی فوج کی ایل او سی پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ، شہری زخمی
کیپشن: بلا اشتعال فائرنگ سے مہتیکا گاؤں کا رہائشی شہری بابر حسین زخمی ہو گیا، آئی ایس پی آر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس میں ایک شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.بھارتی فوج نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سویلین آبادی کو اپنی فائرنگ سے نشانہ بنایا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انڈین فوج نے لائن آف کنٹرول کے علاقے باغسر میں شہری آبادی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے مہتیکا گاؤں کا رہائشی شہری بابر حسین زخمی ہو گیا۔

خیال رہے کہ بھارتی فوج نے 12 جون کو بھی آزاد جموں و کشمیر کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں بزرگ خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے تھے۔