پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آنے لگی

Coronavirus, cases, Pakistan, PTI government, NCOC

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آنے لگی ، 24 گھنٹے میں ایک ہزار 38 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 42 ہزار 113 ٹیسٹ کیے گئے ۔

محکمہ صحت کے مطابق 9 لاکھ 44 ہزار 65 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2.46 رہی ۔

ملک میں کورونا سے مزید 46 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار ، 828 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد اکیس ہزار آٹھ سو اٹھائیس اور مثبت کیسوں کی تعداد نو لاکھ چوالیس ہزار پینسٹھ ہو گئی ہے ۔

ملک بھر میں فعال کیسوں کی تعداد انتالیس ہزار نو سو پانچ ہے اور آٹھ لاکھ بیاسی ہزار تین سو بتیس افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں جہاں دس ہزار پانچ سو ستاسٹھ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

صوبہ سندھ میں پانچ ہزار دو سو تہتر ، خیبر پختونخوا چار ہزار دو سو چالیس ، اسلام آباد سات سو تہتر ، گلگت بلتستان ایک سو آٹھ، بلوچستان میں دو سو ستانوے اور آزاد کشمیر میں پانچ سو ستر افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

اسلام آباد میں کورونا کیسوں کی تعداد بیاسی ہزار دو سو سات ، خیبر پختونخوا ایک لاکھ چھتیس ہزار تین سو تیرہ ، پنجاب تین لاکھ چوالیس ہزار تین سو اناسی، سندھ تین لاکھ انتیس ہزار دو سو اناسی ، بلوچستان چھبیس ہزار تین سو اکتیس ، آزاد کشمیر انیس ہزار آٹھ سو بائیس اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار سات سو چونتیس افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔