میں قانون توڑوں تو پولیس کارروائی کرےورنہ میں ایکشن لوں گا، وزیراعظم

میں قانون توڑوں تو پولیس کارروائی کرےورنہ میں ایکشن لوں گا، وزیراعظم
کیپشن: اگر میں بھی قانون توڑتا ہوں تو پولیس میرے خلاف ایکشن لے، وزیراعظم
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا بلکہ پولیس کا کام قانون پر عمل داری کروانا ہے اور امن کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ چھوٹے لوگوں کو پکڑ کر جیل میں ڈالیں۔

وزیراعظم عمران خان نے پولیس کے ایگل اسکواڈ کی افتتاحی تقریب سے خظاب کرتے ہوئے کہا جس ملک میں پولیس صحیح کام کرے وہاں خوشحالی آتی ہے اور پولیس کا کام غریب لوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالنا نہیں بلکہ پولیس کا کام قانون پر عمل داری کروانا ہے اور امن کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ چھوٹے لوگوں کو پکڑ کر جیل میں ڈالیں بلکہ پولیس اہلکاروں میں کمزور طبقے کیلئے رحم ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بھی اگر قانون توڑتا ہوں تو میرے خلاف بھی ایکشن لیں اور اگر آپ میرے خلاف ایکشن نہیں لیں گے تو میں ایکشن لوں گا کیونکہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے اور تب ہی قانون کی حکمرانی ہوتی ہے جب سب قانون کے نیچے ہوں ۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا پولیس امن و امان کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہے اور ملک میں امن ہو گا تو بیرون ملک سے سرمایہ کاری آئے گی اور آج سے 50 سال قبل پاکستان کی دنیا میں عزت تھی اور پاکستانی صدر امریکا گئے تو امریکی صدر ایئر پورٹ پر لینے آیا تھا۔