شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب 

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب 
سورس: File

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ 4 سال کیلئے مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔

مریم نواز شریف چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ احسن اقبال مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری  منتخب ہوئے ۔ عطا تارڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ 

 اسحاق ڈار صدر اوورسیز اور بین الاقوامی امور  اور سیکرٹری خزانہ بلامقابلہ منتخب ہوئے۔مریم اورنگزیب کو پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات منتخب کیاگیا ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں