نواز شریف کو مٹانے والے کئی آئے اور کئی گئے ، ایک جماعت جس جہاز میں آئی تھی اسی میں واپس چلی گئی : مریم نواز 

نواز شریف کو مٹانے والے کئی آئے اور کئی گئے ، ایک جماعت جس جہاز میں آئی تھی اسی میں واپس چلی گئی : مریم نواز 

اسلام آباد: سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ  نوازشریف نے کبھی جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب نہیں دی ۔ شہباز شریف نے جتنے بھی فیصلے کیے ہیں نواز شریف کی مشاورت سے کیے ہیں۔ نواز شریف کو مٹانے والے کئی آئے اور کئی گئے۔ 

مریم نواز پی ایم ایل این کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ تبدیلیاں لانےوالے جہاں سے آئے تھے وہیں چلے گئے ۔ نواز شریف نےمشکلات کا سامنا کیا،کارکنوں سےاظہارلاتعلقی نہیں کیا ۔ جماعت جس جہاز میں آئی تھی اسی میں واپس چلی گئی ۔ 

انہوں نے کہا کہ جن ماؤں کے قاسم سلیمان دہشتگردی عدالتوں میں رل رہے ہیں ان سے پوچھا؟ نوجوانوں کو ورغلایا،فوجی تنصیبات پر حملے کرائے۔ شہبازشریف اور اسحاق ڈار نےمشکل حالات میں ڈیفالٹ سےبچایا۔ 

مصنف کے بارے میں