مفتاح تنقید کی بجائے اپنا موقف پیش کریں:خواجہ آصف

مفتاح تنقید کی بجائے اپنا موقف پیش کریں:خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کاکہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل روزانہ کی بنیاد پر پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں، اُنہیں پارٹی میں آکر اپنا موقف رکھنا چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سے متعلق اظہار خیال کیا۔ن لیگی رہنما نے کہا مفتاح اسماعیل کو پارٹی نے وزیر خزانہ بنایا تھا، جماعتوں پر اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے مشکل وقت میں نواز شریف کا ساتھ دیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ میری بہت سی باتیں پارٹی تسلیم نہیں کرتی، اُن کو دل سے نہیں لگانا چاہیے۔


واضح رہے کہ  مفتاح اسماعیل مختلف ٹاک شوز میں موجودہ حکومت اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کے حوالے سے پالیسیز کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔گزشتہ روز بھی انہوں نے نجی ٹی وی کے شو میں  وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے جیو پولیٹکس سے متعلق بیان پر تنقید کی تھی اور کہا تھا یہ بات درست ہےکہ جیو پولیٹکس ہوتی ہے مگر یہ جیو پولیٹکس ستمبر میں تو شروع نہیں ہوئی۔

مصنف کے بارے میں