Get Alerts

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد :حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق، فی لیٹر پٹرول کی قیمت 258 روپے 43 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 262 روپے 59 پیسے ہو گئی ہے۔ یہ تبدیلی رات 12 بجے کے بعد سے لاگو ہو گی، اور عوام کو نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات فراہم کی جائیں گی۔

ٹیگز: