ریاض :خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کا ہنگامی اجلاس آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کا مرکزی موضوع ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے خطے پر اثرات کا جائزہ لینا ہوگا۔
خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد جاسم البدودی نے اس موقع پر کہا کہ اسرائیل کی طرف سے ایران پر جاری جارحیت عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشیدگی کم کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کرے۔
انہوں نے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تنازعے کو مزید بڑھانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے خطے کی صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی خطے کی سلامتی اور امن کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے، جسے فوری طور پر قابو پانا ضروری ہے۔