Get Alerts

سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان، مالی سال 2025 کی آخری مانیٹری پالیسی جاری

سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان، مالی سال 2025 کی آخری مانیٹری پالیسی جاری

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2025 کی آخری مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں موجودہ معاشی اشاریوں، افراط زر کی رفتار اور مالیاتی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود کو موجودہ سطح پر برقرار رہے گی،
مالیاتی ماہرین کی اکثریت نے پہلے ہی اندازہ لگا لیا تھا کہ اس بار شرح سود میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں، کیونکہ مہنگائی کی رفتار میں کچھ کمی آئی ہے لیکن معاشی صورتحال اب بھی نازک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں میں مہنگائی کی صورتحال اور روپے کی قدر کو دیکھتے ہوئے شرح سود میں کمی کے مزید امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

ٹیگز: