Get Alerts

عمرہ ویزا کے لیے نئی شرط: رہائش کی بکنگ 'نسک مسار' پلیٹ فارم پر لازم قرار

عمرہ ویزا کے لیے نئی شرط: رہائش کی بکنگ 'نسک مسار' پلیٹ فارم پر لازم قرار

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے ویزا پالیسی میں سختی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزا صرف اسی صورت میں جاری ہوگا جب ان کی رہائش کی بکنگ سرکاری "نسک مسار" ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر درج ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ 10 جون 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے اور اس کا اطلاق تمام عمرہ سروس کمپنیوں، ٹریول ایجنٹس اور ہوٹل فراہم کنندگان پر بھی ہوگا۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ صرف وزارتِ سیاحت سے لائسنس یافتہ ہوٹل ہی زائرین کو فراہم کیے جا سکتے ہیں، اور ان کی تفصیلات نسک مسار پر اپ لوڈ کرنا لازم ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پالیسی پر عمل نہ کرنے والوں کو ویزا کے اجرا میں تاخیر یا مالی جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ اقدام سعودی عرب کے وژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد مذہبی سیاحت کو ڈیجیٹل، محفوظ اور معیاری خدمات سے ہم آہنگ بنانا ہے۔ نسک مسار اب عمرہ زائرین کے لیے ویزا، رہائش اور رہنمائی کی سہولت کا مرکزی آن لائن پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

ٹیگز: