لاہور:پاکستان کے جیولن تھرو کے ہیرو ارشد ندیم کو عالمی شہرت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ وہ 2025 کی فوربز "30 انڈر 30 ایشیا" فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو سے انہوں نے پاکستان کو گولڈ میڈل دلایا، جسے فوربز نے ایک سنسنی خیز کارکردگی قرار دیا۔
حکومت نے ان کی عزت افزائی کے لیے بڑے مالی انعامات کے ساتھ اسلام آباد میں ایک سڑک اور یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی ان کے نام سے جاری کیا، جو قوم کے لیے باعث فخر ہے۔