Get Alerts

ایران کو جلد بات چیت شروع کرنی چاہیے، ورنہ حالات بہت خراب ہو جائیں گے:امریکی صدر 

ایران کو جلد بات چیت شروع کرنی چاہیے، ورنہ حالات بہت خراب ہو جائیں گے:امریکی صدر 

کینیڈا:کینیڈا میں جی 7 اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ میں کامیاب نہیں ہو رہا اور اسے فوری طور پر مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کو معاہدے کے لیے 60 دن دیے تھے، لیکن اس کے بعد کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
انہوں نے واضح کیا، ایران کو جلد بات چیت شروع کرنی چاہیے، ورنہ حالات بہت خراب ہو جائیں گے۔ یہ مرحلہ دونوں فریقین کے لیے مشکل ہے، مگر ضروری ہے کہ مذاکرات جلد ہو جائیں۔"

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو سمجھنا ہوگا کہ جنگ کا حل نہیں، اور امن کی کوششیں ہی بہتر راستہ ہیں۔

ٹیگز: