اٹک: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اٹک میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرحدی علاقے کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے ساتھیوں سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔