نیب نے امریکا کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر کو طلب کر لیا

نیب نے امریکا کیلئے نامزد سفیر علی جہانگیر کو طلب کر لیا

اسلام آباد: نیب نے حکومت کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر کو طلب کر لیا۔نیب لاہور نے امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیر کو کرپشن کیس پر 22 مارچ کو تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے قافلے میں شامل کار نے پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا
 
 ان پر اپنی ہی کمپنی کے شیئر کی ان سائیڈ ٹریڈنگ کا الزام ہے جس کے تحت علی جہانگیر نے اپنی کمپنی ایگری ٹیکس کے 11 روپے مالیت کے حصص حکومتی اداروں کو 35 روپے میں فروخت کیے۔ اس اقدام کی وجہ سے حکومتی اداروں کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی چیئرمین شپ خطرے میں پڑ گئی

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے ایس ای سی پی نے تحقیقات کی ہیں اور نیب نے ایس ای سی پی کی یہ تحقیقاتی رپورٹ حاصل کر کے چیئرمین نیب کو ارسال کی جن کی منظوری کے بعد نیب لاہور نے علی جہانگیر کو تحقیقات کے لیے 22 مارچ کو طلب کر لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں