تحریک عدم اعتماد سے قبل رانا ثنا اللہ کا بڑا دعویٰ 

Rana Sanaullah, PMLN, Nawaz Sharif

لاہور:‎‎پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر  رانا ثناءاللہ  نے کہا کہ عمران نیازی جلسوں میں دھکے کھانے کے بجائے اسمبلی میں آئے، عدم اعتماد کا سامنا کرے ۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ  نے  وزیر داخلہ شیخ رشید کو جواب  دیتے ہوئے کہا کہ ‎عمران نیازی  جیسے ہی اسمبلی میں آئے گا، پکا گھر چلا جائے گا،172 لوگ جس سے پورے نہیں ہورہے، وہ دس لاکھ لوگ لانے کی بڑھکیں مارہا ہے ،‎انہوں نے کہا کہ عوام کو ’مرجاؤ، ماردو، جلادو‘ ،’سختی سے کچل‘ دیں گے کی دھمکیاں دینے والا اپوزیشن پہ انارکی پھیلانے کی بات کر رہا  ہے ۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ خبریں بڑے ہی دلچسپ پیرائے میں داخل ہو رہی ہیں، اگر حکومت اجلاس آگے لے کر نہ جاتی تو آج سب کچھ واضح کردیتے،انہوں نے کہا کہ یہ زیادہ سے زیادہ وقت لینا چاہتے ہیں اور ہم بھی یہی چاہتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں یہ زیادہ سے زیادہ وقت لیں، خجل ہوں، ذلیل ہوں، خراب ہوں۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ عمران خان کسی کے ساتھ ہاتھ ملانا گوارہ نہیں کرتا تھا، آج ایک ایک آدمی کے پیچھے دھکے کھاتا پھر رہا ہے۔