عمران خان کا تما م جماعتوں سے مذاکرات کیلئے آمادگی کا اظہار

عمران خان کا تما م جماعتوں سے مذاکرات کیلئے آمادگی کا اظہار

لاہور :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہہ پاکستان کی ترقی اور جمہوریت کیلئے  سب سے بات کرنے کو تیار ہوں ۔

  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہ پاکستان کی ترقی، مفادات اور جمہوریت کیلئے میں کسی قربانی سے گریز نہیں کروں گا، اس ضمن میں، میں کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہوں اور اس جانب میں ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ہوں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں  ہمارےساتھ شامل لاہور سمیت پاکستان بھر سے آنے والے کارکنان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میری دعا ہے کہ ہماری اس جدوجہد اور حقیقی آزادی کے سفر کو اللہ رب العزت کامیاب فرمائیں!

 
 

مصنف کے بارے میں