تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ ختم نہیں ہوئی اور ایران کے پاس 2025 میں تیار ہونے والے میزائل بھی ابھی تک استعمال کے لیے موجود ہیں۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ اگر واقعی بحریہ ختم ہوئی ہے تو صدر ٹرمپ ہمت دکھائیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر نیٹو امریکا کے ساتھ آبنائے ہرمز کھلوانے میں تعاون نہیں کرے گا تو اس کی صورتحال بہت خراب ہوگی۔ ٹرمپ نے یورپ اور چین پر زور دیا کہ وہ تیل کی ترسیل کے لیے اس اہم راستے کو کھلوانے میں شامل ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی صورت میں چینی صدر سے ملاقات تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ سب کے لیے کھلا ہے اور یورپی ممالک نے اس حوالے سے ایران سے رابطہ کیا ہے۔