اسلام آباد: وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا حالیہ بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔ وزارت کے مطابق طالبان نے جان بوجھ کر ضلع باجوڑ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس میں 4 بے گناہ شہری شہید اور 5 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔
وزارت اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کی افغانستان میں کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک محدود ہیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ پاکستان طالبان حکومت کی اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز پر انحصار نہیں کرتا اور طالبان کے سرکاری چینلز کا جھوٹ اندرونی اور عالمی سطح پر بے نقاب ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ باجوڑ میں سرحد پار سے افغان طالبان کے حملے میں 4 شہری شہید ہوئے تھے۔