Get Alerts

مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے پاکستان میں پروازیں متاثر

مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے پاکستان میں پروازیں متاثر

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان کے ایئرپورٹس پر پروازوں کا نظام متاثر رہا ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے 90 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

کویت، بحرین، امارات، ایران، عراق اور قطر جانے اور آنے والی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ 17 دنوں میں ملک بھر سے 1955 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

غیر یقینی صورتحال کے باعث کویت، قطر، بحرین، ایران اور دیگر ممالک کے ایک درجن سے زائد ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نے پروازیں منسوخ کی ہیں۔

ٹیگز: