Get Alerts

بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرونز حملہ، 10 امریکی فوجی ہلاک

بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرونز حملہ، 10 امریکی فوجی ہلاک

بغداد: عراقی مزاحمتی تنظیم نے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیا، جس میں 10 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد بیس میں آگ بھڑک اٹھی۔

دبئی اور کویت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر بھی نئی ڈرون حملوں کی لہر دیکھنے میں آئی۔ کویتی وزارت دفاع کے مطابق ریڈار کو نقصان پہنچا، مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پانچ ڈرون تباہ کیے گئے۔ عراق میں امریکی سفارتی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون نے آئل ٹینکر کو ہٹایا، جس سے آگ بھڑک گئی اور فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل ہوگیا، مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اماراتی وزارت دفاع نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں متعدد بیلسٹک، کروز اور ڈرون حملے ناکام بنائے گئے ہیں، جن میں 298 بیلسٹک، 15 کروز میزائل اور 1,600 ڈرونز شامل ہیں۔

ٹیگز: