Get Alerts

پی ایس ایل 11 کا میلہ سجنے کو تیار: ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع، پہلی بار 8 ٹیمیں مدمقابل

پی ایس ایل 11 کا میلہ سجنے کو تیار: ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع، پہلی بار 8 ٹیمیں مدمقابل

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ کرکٹ دیوانوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ کل سے ٹکٹیں آن لائن دستیاب ہوں گی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق، پہلے مرحلے میں ٹکٹوں کی آن لائن فروخت منگل 17 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی۔ شائقین کرکٹ آفیشل ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk کے ذریعے اپنی نشستیں بک کروا سکیں گے۔ وہ شائقین جو روایتی ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ 24 مارچ سے ملک بھر کے مخصوص ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے فزیکل ٹکٹ خرید سکیں گے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار 8 ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ ٹیموں میں اضافے کے باعث ایونٹ کا دائرہ کار بھی بڑھا دیا گیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان کے 6 بڑے شہر اس میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے، جن میں      لاہور اور کراچی،     راولپنڈی اور ملتان،      فیصل آباد اور پشاور شامل ہیں۔

ٹیگز: