دبئی میں موٹر سائیکل سواروں پر بڑی پابندی عائد کر دی

دبئی میں موٹر سائیکل سواروں پر بڑی پابندی عائد کر دی

دبئی کے حکمران ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے نئے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جن کے مطابق دبئی میں موڈی فائیڈ موٹر سائیکل اور سائیلنسر کا استعمال کرنے والوں کو سزا اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق قانون کی شق نمبر18۔2017کے مطابق کوئی بھی شہری ایسا موٹر سائیکل رہائشی علاقوں یا روڈ ز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے ) کی جانب سے ممنوع کی گئی جگہوں پر استعمال نہیں کر سکتاجس میں موڈیفیکیشن ( تبدیلیا ں ) کی گئی ہوں ۔
16سال سے کم عمر نوجوانوں کو بڑی موٹرسائیکلوں کو رہائشی علاقوں ، روڈز اور ممنوع علاقوں میں چلانے کی بالکل اجازت نہیں ہے ۔
نئے قانون کا مقصد دبئی کی سڑکوں کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانا ہے ۔جس کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں ۔